امیتابھ بچن ٹی وی پروگرام کی میزبانی کے بعد اب سیریل میں اداکاری بھی کریں گے

ویب ڈیسک  اتوار 20 اپريل 2014
امیتابھ بچن گزشتہ کئی برسوں سے معروف کوئز شو’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی میزبانی کرتے آرہے ہیں  فوٹو: فائل

امیتابھ بچن گزشتہ کئی برسوں سے معروف کوئز شو’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی میزبانی کرتے آرہے ہیں فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن گزشتہ کئی برسوں سے ذہنی آزمائش کے پروگرام کی میزبانی کررہے ہیں لیکن اب وہ چھوٹی اسکرین پر اداکاری کے بھی جوہر دکھائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف فلم پروڈیوسر انوراگ کشیپ نے ایک ٹی وی سیریل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مرکزی کردار امیتابھ بچن ادا کریں گے، 35 اقساط پر مشتمل اس سیریل میں امیتابھ بچن ملک کے ایک بڑے تعمیراتی ادارے کے مالک ہیں جس کے تعلقات ملک کی اہم سیاسی شخصیات سے ہیں، اس سیریل میں اداکار کمل ہاسن کی اداکارہ بیوی ساریکا بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، سیریل میں ان کا کردار امیتابھ بچن کی پہلی بیوی کا ہوگا تاہم ان کی دوسری بیوی کون ہوں گی اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ یہ ڈرامہ سیریل رواں برس کی آخری سہ ماہی یا آئندہ برس کے ابتدا مں نشر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن گزشتہ کئی برسوں سے معروف کوئز شو’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کی میزبانی کرتے آرہے ہیں اور پہلی مرتبہ وہ کسی ٹی وی سیریل میں کام کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔