افغان صدارتی انتخابات میں 50 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل، عبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل

ویب ڈیسک  اتوار 20 اپريل 2014
افغان الیکشن کمیشن نے 50 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرتے ہوئے جزوی نتائج کا اعلان کردیا. فوٹو:فائل

افغان الیکشن کمیشن نے 50 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرتے ہوئے جزوی نتائج کا اعلان کردیا. فوٹو:فائل

کابل: افغان صدارتی انتخابات میں 50 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے اور اب تک کے نتائج میں عبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان الیکشن کمیشن نے 50 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کرتے ہوئے جزوی نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق صدارتی امیدوارعبداللہ عبداللہ 44.4 فیصد ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جب کہ اشرف غنی گیارہ فیصد ووٹوں کی کمی سے 32.2 فیصد ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر اور زلمے رسول 10.4 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

واضح رہے کہ 5 اپریل کو ہونے والے افغان صدارتی انتخابات کے حتمی نتیجے کا اعلان 14 مئی کو کیا جائے گا اور اگر کوئی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا تو پہلے 2 امیدواروں کیلئے دوبارہ پولنگ ہو گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔