یمن میں امریکی ڈرون حملہ، 30 القاعدہ ارکان ہلاک

اے ایف پی  اتوار 20 اپريل 2014
امریکی ڈرون طیاروں نے صوبہ ابیان کے علاقے الما فہد میں القاعدہ کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا،وزارت دفاع۔ فوٹو:فائل

امریکی ڈرون طیاروں نے صوبہ ابیان کے علاقے الما فہد میں القاعدہ کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا،وزارت دفاع۔ فوٹو:فائل

عدن: یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 30 ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون نے یمن کے جنوبی علاقے میں پہاڑیوں پر قائم القاعدہ کے تربیتی کیمپ کو اس وقت نشانہ بنایا جب عسکریت پسند تربیتی مشقوں میں مصروف تھے۔ حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 شدت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تاہم ایک قبائلی سردار نے کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 30 ہے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب یمنی وزارت دفاع نے ڈرون حملے میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے صوبہ ابیان کے علاقے الما فہد میں القاعدہ کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈرون نے صوبہ بیدا میں حملہ کیا تھا جس میں  القاعدہ کے 10 ارکان کے علاوہ 3 عام شہری بھی نشانہ بنے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔