رنبیر اور دپیکا فلم ’’تماشا ‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

آئی این پی  پير 21 اپريل 2014
فلم کی ہدایات امتیاز علی اور میوزک اے آررحمن ترتیب دینگے،شوٹنگ جون میں شروع ہوگی۔ فوٹو: فائل

فلم کی ہدایات امتیاز علی اور میوزک اے آررحمن ترتیب دینگے،شوٹنگ جون میں شروع ہوگی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون فلم’’ تماشا ‘‘میں ایک بار پھر جوڑی بنائیں گے۔ہدایتکار امتیاز علی کی نئی فلم تماشا کے لیے رنبیر تو پہلے ہی رضامندی دے چکے تھے۔

اب دپیکا پڈکون نے بھی اس فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے۔بالی ووڈ ذرائع کے مطابق ساجد کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی موسیقی اے آر رحمن دیں گے ، فلم تماشا کی شوٹنگ جون میں شروع ہوگی۔دریں اثنا بالی ووڈ اداکارہ نے ایک انٹرویوکے دوران کہا ہے کہ فیشن کرنا ہر شخص کا حق ہے اور یہ اس کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے جب کہ فیشن کے نام پر دوسروں کی نقل میں اپنے لیے کپڑوں کا انتخاب کرنا آپ کی شناخت کو گم کردیتا ہے۔ اس لیے ہمیشہ وہی پہننا چاہیے جو آپ پر جچتا ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔