بیرون ملک ہمارے گلوکاروں کو ہاتھوں ہاتھ لیا جاتا ہے، جمال اکبر

شوبز رپورٹر  پير 21 اپريل 2014
شہنشاہ غزل مہدی حسن نے مجھے اپنا بیٹا بنایا اور وہ مجھ سے بہت محبت کرتے تھے۔ فوٹو: فائل

شہنشاہ غزل مہدی حسن نے مجھے اپنا بیٹا بنایا اور وہ مجھ سے بہت محبت کرتے تھے۔ فوٹو: فائل

کراچی: گلوکار جمال اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات بہت زیادہ خرابی کی طرف جاچکے ہیں ،پاکستان سے باہرہمارے گلوکاروں کوہاتھوں ہاتھ لیاجاتاہے مگریہاں ان کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ان خیالات کااظہارانھوںنے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ جمال اکبر کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کااعزازحاصل ہے کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن نے مجھے اپنا بیٹا بنایا ہوا تھا اور وہ مجھ سے بے پناہ محبت کرتے تھے میں آج جوکچھ بھی ہوں ان ہی کی وجہ سے ہوںاپنے بڑوں کی جس نے بھی خدمت کی اسے رب نے بے حساب نوازاہے۔

ایک سوال کے جواب میں جمال اکبر کا کہنا تھا کہ میں اب موسیقی کے ساتھ فلمی دنیا میں بھی قدم رکھ چکاہوں اورجلدمیری فلم ’گت‘ ریلیز ہو گی جس کی شوٹنگ اسی ماہ سے شروع ہوجائے گی انھوںنے مزیدکہاکہ پاکستان سے باہرجب ہمارے فنکار ہمیں ملتے ہیں توخوشی ہوتی ہے اورمیری کوشش ہوتی ہے کہ انھیں بھرپورسپورٹ کروں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔