پشتو فلمیں بالی ووڈ کے مقابلے میں اچھا بزنس کر رہی ہیں، لیلیٰ

کلچرل رپورٹر  پير 21 اپريل 2014
تھیٹر کا اپنا مزہ ہے، منتخب ڈراموں کا حصہ بنتی ہوں، ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

تھیٹر کا اپنا مزہ ہے، منتخب ڈراموں کا حصہ بنتی ہوں، ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ لیلی نے کہا کہ میڈیا اور فنکار کا چولی دامن کا ساتھ ہے ہم ایک دوسرے سے الگ نہیں رہ سکتے۔

’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ فلم ، ٹی وی اور اسٹیج تینوں شعبوں میں کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہوں بلکہ اردو پنجابی کے ساتھ پشتو فلمیں بھی کیں اور مجھے مزید پشتو فلموں کی آفرز ہیں ۔ اس وقت پشتو فلمیں ہی بالی وڈ فلموں کے مقابلے میں اچھا بزنس کر رہی ہیں اسی لیے بہت سے معروف اردو اور پنجابی فلموں کے پروڈیوسرز پشتو فلموں میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔

تھیٹر کا اپنا ہی ایک مزہ ہے مگر باقاعدگی کی بجائے منتخب ڈراموں کا حصہ بنتی ہوں۔ فلم کی طرح اسٹیج ڈراموں میں بھی مجھے اچھا رسپانس ملا ہے ۔ ٹی وی اور فیشن انڈسٹری پاکستان میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے اس سے بہت سا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ان دنوں فٹنس کلب جوائن کیا ہوا ہے تاکہ خود کو فٹ رکھ سکوں اور بہتر انداز سے کام کروں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔