فلم انڈسٹری کو نان پروفیشنل لوگوں نے برباد کیا، قوی خان

این این آئی  پير 21 اپريل 2014
بد قسمتی سے کوئی حکومتی اداکارہ فلم اور تھیٹر کی بھلائی کے لیے اقدامات نہیں کر رہا۔ فوٹو: فائل

بد قسمتی سے کوئی حکومتی اداکارہ فلم اور تھیٹر کی بھلائی کے لیے اقدامات نہیں کر رہا۔ فوٹو: فائل

لاہور: سینئر اداکار قوی خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو نا ن پروفیشنل لوگوں نے برباد کیا اور اب اسٹیج پر بھی یہی صورتحال ہے ، بد قسمتی سے کوئی بھی حکومتی اداکارہ فلم اور تھیٹر کی بھلائی کے لیے اقدامات نہیں کر رہا جو حیران کن ہے۔

سینئر اداکار کہنا تھاکہ میں کسی فرد واحد کو برا نہیں کہتا اس کا عمل اسے اچھا اور برا بناتا ہے ۔ میں خدا کا شکرادا کر تاہوں کہ میں فلم اور ٹی وی کی ابتدائی نشانیوں میں سے ہوں جو ابھی تک کام کر رہا ہے اور دونوں میری پہچان ہیں۔ فلم انڈسٹری کئی سالوں سے زوال کا شکار ہے لیکن ایک بھی دن ایسا نہیں جب اس سے وابستہ لوگ اس کی بہتری کے لیے سر جوڑ کر بیٹھیے ہوں۔ کسی بھی شعبے پر زوال آ سکتا ہے لیکن ایسا نہیں کہ اس کی بہتری کے لیے اقدامات نہ اٹھا جائیں اور آنکھیں بند کر لی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ آج اسٹیج پر بھی یہی صورتحال ہے کہ فلم انڈسٹری کی طرح یہاں بھی نا ن پروفیشنل لوگوں کا راج ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔