پی این ایس شفا کے ڈاکٹرز کی پرویز مشرف کو ایم آر آئی کروانے کی تجویز

ویب ڈیسک  پير 21 اپريل 2014
ریڑھ کی ہڈی کے باعث طبیعت زیادہ بگڑنے کی صورت میں پرویز مشرف کو اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے، ذرائع    فوٹو؛فائل

ریڑھ کی ہڈی کے باعث طبیعت زیادہ بگڑنے کی صورت میں پرویز مشرف کو اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے، ذرائع فوٹو؛فائل

کراچی: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے طبی معائنے کے لئے پی این ایس شفا کے ڈاکٹروں کی ٹیم سابق صدر کی رہائش پہنچ گئی جہاں ڈاکٹرز نے انہیں ایم آر آئی کروانے کی تجویز دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ریڑھ کی ہڈی اور ہاتھ میں درد کی شکایت کے بعد پاکستان نیوی شپ شفا (پی این ایس) کے ڈاکٹروں کی ٹیم جن میں اسپائنل کارڈ کے ماہرین بھی شامل ہیں سابق صدر کی رہائش گاہ زمزمہ جنرل کالونی پہنچے جہاں انہوں نے طبی معائنہ کرنے کے بعد مرض کی تشخیص کے لئے ایم آر آئی کرانے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر ریڑھ کی ہڈی اور ہاتھ میں درد کے معائنے کےلئے سیکیورٹی خدشات کے باعث اسپتال نہیں گئے تاہم طبیعت زیادہ بگڑنے کی صورت میں انہیں اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف علاج کے لئے ہفتے کے روز خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی منتقل ہوئے تھے، وہ کراچی میں نیوی کے اسپتال پی این ایس شفا سے اپنے دل کے امراض کا علاج دوبارہ  علاج کرائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔