- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
تھری جی ٹیکنالوجی انقلاب کی دستک، روزگار لاکھوں مواقع پیدا، جی ڈی پی میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگا
کراچی: پاکستان میں کمیونی کیشن ٹیکنالوجی بدھ کو ایک نئے عہد میں داخل ہوگی، نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کیلیے نیلامی کا انعقاد پاکستان میں روزگار کے لاکھوں نئے ذرائع مہیا کرنے اور معاشی استحکام کی منزل کی جانب ایک اہم قدم ہے، نئی ٹیکنالوجی سے پاکستان میں براڈ بینڈ کا دائرہ کار وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔
غیرملکی کنسلٹنگ کمپنی (پلم کنسلٹنگ) کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کی آمد براڈبینڈ کی موجودہ2 فیصد سے بھی کم شرح نفوذ کو 3 سال میں 10فیصد تک پہنچادے گی جس سے پاکستان کی معیشت کو بھی بھرپور فائدہ ہوگا، پاکستان میں نئی ٹیکنالوجی کی آمد سے 9لاکھ سے زائد روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، 2014 میں کامیاب نیلامی کی صورت میں 2020 تک پاکستان میں براڈ بینڈ کی شرح نفوذ بہتر ہونے سے جی ڈی پی میں سالانہ 380 ارب روپے سے 1180 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، ٹیکسز کی مد میں 23 ارب سے 70 ارب روپے تک کی آمدن ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق زراعت، صنعت اور سروس سیکٹر میں روزگار کے 9لاکھ سے زائدنئے مواقع پیدا ہوں گے۔
تیز رفتار انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروس کے ذریعے فیلڈ سے ہیلتھ ڈیٹا مرتب کرنے اور ٹیلی میڈیسن کے ذریعے دور دراز علاقوں تک طبی سہولتوں کا دائرہ وسیع کرنے میں آسانی ہو گی، اسی طرح تعلیم کو عام کرنے میں مدد ملے گی، زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوں گی اور مٹی کے نمونوں کے لائیو تجزیے اور ماہرین سے بذریہ ویڈیو کالنگ زرعی مشاورت آسان ہوگی، نئی ٹیکنالوجی طرز حکمرانی بہتر بنانے اور پبلک یوٹیلٹی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوگی جبکہ سوسائٹی اور انفرادی سطح پر سیکیورٹی کے نظام کو جدید خطوط پراستوار کرنے میں مدد ملے گی، سم بیسڈ سی سی ٹی وی کیمروں پر مشتمل نگرانی کے نظام سے کم وسائل میں موثر سیکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔