سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ظفر اقبال کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد

یعقوب ملک  بدھ 23 اپريل 2014
امکان ہے کہ وہ آئندہ چند دن میں ذمے داریاںسنبھال لیں گے۔  فوٹو: فائل

امکان ہے کہ وہ آئندہ چند دن میں ذمے داریاںسنبھال لیں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ20 کے پولیس گروپ کے افسراور سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کیپٹن(ر) ظفراقبال اعوان کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کردیں۔

امکان ہے کہ وہ آئندہ چند دن میں ذمے داریاںسنبھال لیں گے۔ پنجاب حکومت نے مارچ کے آخری ہفتے میں ظفراقبال اعوان کی خدمات حاصل کرنے کیلیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا تھا۔ ذرائع نے بتایاہے کہ ظفراقبال کو پنجاب پولیس میں اہم ذمے داریاںسونپی جاسکتی ہیں۔ ظفراقبال اعوان گزشتہ ساڑھے6 سال سے ایف آئی اے میں تعینات تھے۔ وہ ایک قابل اورایماندار افسرسمجھے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔