بارسلونا اوپن ٹینس؛ اعصام الحق اور روہن بوپنا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ویب ڈیسک  بدھ 23 اپريل 2014
دوبارہ اکھٹے ہونے کے بعد پاک بھارت جوڑی دبئی میں سیزن کا پہلا ٹائٹل جیت چکی ہے۔    فوٹو: اے ایف پی/فائل

دوبارہ اکھٹے ہونے کے بعد پاک بھارت جوڑی دبئی میں سیزن کا پہلا ٹائٹل جیت چکی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بارسلونا: اعصام الحق اور روہن بوپنا نے بارسلونا اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

اسپین کے شہر بارسلونا میں 21 سے 27 اپریل تک شیڈول ٹینس ایونٹ میں پاک بھارت جوڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ بارسلونا اوپن ٹینس کے پہلے رائونڈ میں اعصام الحق اور روہن بوپنا نے فلپائن کے ٹریٹ ہوئے اور انگلینڈ کے ڈومنیک انگلوٹ کو 6-1 اور 6-1 سے ہرایا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے دوبارہ اکھٹے ہونے کے بعد اعصام الحق اور روہن بوپنا پر مشتمل پاک بھارت جوڑی دبئی میں سیزن کا پہلا ٹائٹل جیت چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔