ہدایت کارمدھر بنڈاریکر کی فلم حاصل کرنے کے لئے کرینہ اور دیپیکا میں ٹھن گئی

ویب ڈیسک  بدھ 23 اپريل 2014
کرینہ کے کئی ٹھکرائے ہوئے کردار دیپیکا نے نبھائے اور وہ بہت مقبول ہوئے۔ فوٹو: فائل

کرینہ کے کئی ٹھکرائے ہوئے کردار دیپیکا نے نبھائے اور وہ بہت مقبول ہوئے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں اچھوتے موضوعات پر فلم بنانے والے مدھر بنڈاریکر کی آئندہ فلم میں کام کے لئے دیپیکا پدوکون اور کرینہ کپور میں ٹھن گئی ہے جس کی وجہ سے اب فلم کا ہدایتکار پریشان ہوگیا ہے کہ کسے انکار کرے اور کسے اپنی فلم میں شامل۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں دیپیکا پدوکون اور کرینہ کپور کو ان کی اداکاری اور پیشہ وارانہ اطوار کی وجہ سے ہدایت کاروں اور فلمسازوں کی پہلی پسند کا درجہ حاصل ہے، گزشتہ برس دیپیکا کی 2 فلممیں چنئی ایکسپپریس اور رام لیلٰی نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا لیکن دیپیکا سے پہلے ان فلموں کی پیشکش کرینہ کپور کو ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس کے بعد ایک اور زیر تکمیل فلم ’’باجی راؤ مستانی‘‘ کی بھی پیشکش پہلے بیبو کو ہوئی تاہم ان کے انکار کے بعد  فلم میں ڈمپل گرل دپیکا کو کاسٹ کرلیا گیا جس کے بعد دونوں اداکاراؤں میں سرد جنگ شروع ہوگئی ہے۔

دونوں اداکاراؤں کے درمیان سرد جنگ اس وقت شدید ہوگئی  جب مدھر بنڈاریکرنے اس فلم کے لئے دونوں ہی سے رابطہ کیا اور دونوں ہی اداکاراؤں نے اس فلم میں کام کرنے کا گرین سگنل دے دیا ہے ،بھنڈاریکر کے لئے صورتحال اس وقت تھوڑی پیچیدہ ہوگئی جب انہوں نے دیکھا کہ کردار ایک ہے اور فنکار دو اور وہ بھی حریف، اور تو اور وہ بھی دونوں میں سے سے کسی ایک سے بھی بگاڑ نہیں سکتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔