باکمال لوگ۔۔۔لاجواب سروس؛ پی آئی اے کی جدہ جانیوالی پرواز 24 گھنٹے بعد بھی روانہ نہ ہوسکی

ویب ڈیسک  بدھ 23 اپريل 2014
پی آئی اے کے طیارے نے گزشتہ روز 2 بج کر 50 منٹ پر جدہ کے لئے روانہ ہونا تھا۔   فوٹو؛فائل

پی آئی اے کے طیارے نے گزشتہ روز 2 بج کر 50 منٹ پر جدہ کے لئے روانہ ہونا تھا۔ فوٹو؛فائل

کراچی: قومی ایئرلائن کی جدہ جانے والی پرواز دو مرتبہ منسوخی کے باوجود 24 گھنٹے بعد بھی روانہ نہ ہوسکی جس کے باعث مسافر سخت اذیت کا شکار ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 7439 نے گزشتہ روز دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر کراچی سے جدہ کے لئے روانہ ہونا تھا لیکن اب تک روانہ نہ ہوسکی، مسافروں کو آج 11 بجے روانگی کا وقت دیا گیا لیکن دوسری مرتبہ بھی طیارہ روانہ نہ ہوسکا جس کے بعد اب مسافروں کو شام 6 بجے کا وقت دیا گیا ہے۔ فلائٹ کی دو مرتبہ منسوخی کے بعد جدہ جانے والے عمرہ زائرین سمیت دیگر مسافر ایئرپورٹ پر سخت اذیت کا شکار ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوگیا تھا جس کے باعث شیڈول متاثر ہونے کی وجہ سے فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مسافروں کو گزشتہ روز ہی ہوٹلوں میں ٹھہرا دیا گیا تھا جب کہ فلائٹ آج شام 6 بجے روانہ ہوجائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔