مودی کو پسند نہ کرنیوالوں کی بھارت میں جگہ نہیں ایسے لوگ پاکستان چلے جائیں، رہنما بی جے پی

ویب ڈیسک  بدھ 23 اپريل 2014
بھارتی عدالت نے نفرت انگیز تقریر پر بی جے پی کے رہنما  کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔    فوٹو؛فائل

بھارتی عدالت نے نفرت انگیز تقریر پر بی جے پی کے رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ فوٹو؛فائل

بوکارو: بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کی عدالت نے نفرت انگیز تقریر پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما گیری راج سنگھ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق جھاڑکھنڈ  کی عدالت نے نریندر مودی کے مخالفین کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے پر انڈین پینل کورٹ کے سیکشن 153 اے اور 295 اے اور سیکشن 298 کے تحت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور ریاست بہار کے سابق وزیر گیری راج سنگھ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ گیری راج سنگھ نے اپنی انتخابی تقریر میں کہا تھا کہ وہ لوگ جو نریندر مودی کو وزیراعظم بنتا نہیں دیکھنا چاہتے اور جس نے انہیں ووٹ نہ دیا وہ پاکستان پرست ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو نریندر مودی پسند نہیں وہ پاکستان چلے جائیں ان کے لئے بھارت میں کوئی جگہ نہیں۔

گیری راج کی جانب سے مودی مخالفین کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے خلاف کانگریس کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ گیری راج کی تقریر میں جس طرح کے نفرت انگیز الفاظ استعمال کئے گئے وہ قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہے جس پر گیری راج کو جیل بھیجا جائے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔