پاک فوج سوات کی تعمیر نو اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، آرمی چیف

ویب ڈیسک  بدھ 23 اپريل 2014
آرمی چیف نے دورہ سوات کے دوران سیدو شریف میں پوسٹ گریجویٹ کالج اور پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا افتتاح بھی کیا۔    فوٹو؛ایکسپرس نیوز

آرمی چیف نے دورہ سوات کے دوران سیدو شریف میں پوسٹ گریجویٹ کالج اور پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا افتتاح بھی کیا۔ فوٹو؛ایکسپرس نیوز

سوات: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج سوات کی تعمیر نو اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سوات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیدو شریف میں پوسٹ گریجویٹ کالج اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کیا، پاک فوج کے انجینئرز کی جانب سے یو اے ای تعاون پروگرام کے تحت تعمیر کیا جانے والا یہ منصوبہ سوات آپریشن کے بعد بحالی کے مرحلے کا حصہ ہے، منصوبے کی افتتاحی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے سفیراور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج علاقے کی تعمیر نو اور امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس دوران آرمی چیف نے پوسٹ گریجویٹ کالج اور پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے تعمیراتی کام کے معیار کو سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔