شاہد کپور کی ’’حیدر‘‘ اور پریانکا چوپڑا کی ’’میری کوم‘‘کی نمائش ایک ہی دن ہوگی

اے پی پی  جمعرات 24 اپريل 2014
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک دوسرے کے خلاف فلمی لڑائی لڑیں گے ۔
فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک دوسرے کے خلاف فلمی لڑائی لڑیں گے ۔ فوٹو : فائل

ممبئ: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک دوسرے کے خلاف فلمی لڑائی لڑیں گے ۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اداکار شاہد کپور کی فلم ’’حیدر‘‘ اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی فلم ’’میری کوم‘‘ رواں سال ایک ہی دن 2 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی اب دیکھنا یہ ہے کہ خاتون اس فلم لڑائی کو ریکارڈ بزنس کر کے جیتتی ہیں یا پھر مرد حسب معمول اسی دوڑ کا بازی گر بنتا ہے یہ فلم کی ریلیز پر ہی معلوم ہو گا فی الحال یہ بات سوالیہ نشان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔