آلو کی قیمت میں کمی کیلیے ڈیوٹی ختم، برآمد روکنے کا عندیہ

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 24 اپريل 2014
مصنوعی قلت پیدا کی جارہی ہے،ذخیرہ اندوزوں کومعاف نہیں کیا جائے گا، وزیر خوراک پنجاب۔ فوٹو: فائل

مصنوعی قلت پیدا کی جارہی ہے،ذخیرہ اندوزوں کومعاف نہیں کیا جائے گا، وزیر خوراک پنجاب۔ فوٹو: فائل

لاہور: وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے آلو کی قیمت کو 30 روپے فی کلو تک لانے کا عہد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

ملتان روڈ سبزی منڈی کے اچانک دورے کے موقع پرصوبائی وزیر نے کہا کہ اگر آلو چند روز میں 30روپے فی کلو تک مارکیٹ میں فروخت نہ ہوا تو آلو پر عائد 25 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر کے آلو امپورٹ کیا جائے گا، حکومت آلو کی ایکسپورٹ روکنے کیلیے بھی اقدامات کررہی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ آلو ذخیرہ کرنے والے آڑھتیوں یا کسانوں کی جانب سے مصنوعی قلت کے ذریعے بحران پیدا کیا جارہاہے، حکومت ایسے ہتھکنڈوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا جانتی ہے اور آلو کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔