شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 47 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 24 جون 2014
طالبان کی جانب سے مذاکرات کے دوران جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد حکومت کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر پہلا حملہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

طالبان کی جانب سے مذاکرات کے دوران جنگ بندی ختم کرنے کے اعلان کے بعد حکومت کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر پہلا حملہ کیا گیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں 47 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 21 ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علی الصبح خیبرایجنسی کے  مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر ان کے ٹھکانوں پر لڑاکا طیاروں کی مدد سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، کارروائی میں شدت پسندوں کے 12 ٹھکانے تباہ بھی ہوئے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں میر علی اور اطراف کے علاقوں میں دوپہر کے وقت جیٹ طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں 27 دہشت گرد مارے گئے جب کہ بمباری کے نتیجے میں دہشت گردوں کے 11 سے زائد ٹھکانے اور اسلحہ کی بڑی کھیپ بھی تباہ ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔