- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
ضمنی انتخابات؛ لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی اور سوات سے تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب
لاڑکانہ / سوات: سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 35 لاڑکانہ پر ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سہیل انور سیال جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 86 سوات سے تحریک انصاف کے ڈاکٹر حیدر کامیاب ہوگئے۔
سندھ اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 2 حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا، لاڑکانہ سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 35 پر پیپلزپارٹی کے سہیل انور سیال اور آزاد امیدوار شفقت انڑ کے درمیان مقابلہ تھا جبکہ حلقے کے 18 پولنگ اسٹیشنز میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 816 سے زائد تھی، ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار 39 ہزار 800 ووٹوں کے ساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار شفقت حسین انڑ 16 ہزار 100 لے کر دوسرے نمر پر رہے۔
دوسری جانب سوات سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ کے پی کے 86 پر رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار614 تھی جن کے لئے 85 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے، اس نشست پر تحریک انصاف کے ڈاکٹر حیدر علی خان، جے یو آئی (ف) اور اے این پی کے مشترکہ اُمیدوار علی شاہ خان ایڈوکیٹ، مسلم لیگ (ن) کے سردار خان، پیپلز پارٹی کے محمد شاہی خان اور پاکستان ملی عوامی پارٹی کے مختیار خان یوسف زئی کے درمیان مقابلہ تھا تاہم غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار 16 ہزار 795 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ (ن) کے سردار خان 13 ہزار 333 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ پی ایس 35 پر عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار الطاف حسین انڑ جبکہ کے پی کے 86 سوات سے مسلم لیگ (ن) کے قیموس خان کامیاب ہوئے تھے تاہم دونوں امیدواروں کو اثاثوں کی تفصیلات چھپانے، جعلی ڈگری اور دھاندلی ثابت ہونے پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔