سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اپريل 2014
اعجاز احمد فیلڈنگ کوچ کے طور پر قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکے ہیں۔   فوٹو؛فائل

اعجاز احمد فیلڈنگ کوچ کے طور پر قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکے ہیں۔ فوٹو؛فائل

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو ایک بار پھر قومی ٹیم مینجمنٹ میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اعجاز احمد بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں جب کہ بعض حکام کی جانب سے پی سی بی کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ اعجاز احمد کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنانے کے ساتھ سینئر سلیکٹر بھی بنا دیا جائے۔ توقع ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر کی پی سی بی چیئرمین سے ملاقات کے بعد ان کے کردار کا جلد تعین کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اعجاز احمد ان دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں جب کہ وہ فیلڈنگ کوچ کے طور پر قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام بھی کرچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔