کانگو میں ٹرین موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اترگئی، 64 افراد ہلاک، 80 سے زائد زخمی

اے ایف پی  جمعرات 24 اپريل 2014
متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،حکام فوٹو؛ فائل

متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،حکام فوٹو؛ فائل

کنشاسا: جمہوریہ ریپبلک کانگو کے جنوبی صوبے کٹانگا ميں  تیز رفتاری کے باعث ٹرین پٹڑی سے اترنے سے 64 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمہوریہ ریپبلک کانگو کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبے کٹانگا کے علاقے لکاسی میں تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے ٹرین کی 19 میں سے 15 بوگیاں پٹڑی سے  اتر گئیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 64 افراد ہلاک اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو ٹرین کی بوگیاں کاٹ کر باہر نکالا، لاشوں اورزخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے  جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔