معاہدے کی خلاف ورزی پر چینی بس سروس کی پنجاب حکومت کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اپريل 2014
3 سال پہلے حکومت پنجاب اور چین کی ایک بس کمپنی اینکائی کے درمیان 575 بسیں لینے کا معاہدہ ہوا تھا۔   فوٹو؛ایکسپریس نیوز

3 سال پہلے حکومت پنجاب اور چین کی ایک بس کمپنی اینکائی کے درمیان 575 بسیں لینے کا معاہدہ ہوا تھا۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

لاہور: معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر چین کی بس کمپنی اینکائی نے چینی حکام سے پنجاب حکومت کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 3 سال پہلے حکومت پنجاب اور چین کی بس کمپنی اینکائی کے درمیان 575 بسیں لینے کا معاہدہ ہوا تھا، بسوں کی خریداری کے بعد ان کی دیکھ بھال بھی چینی کمپنی کی ذمہ داری تھی لیکن لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے 350 بسیں لینے کے بعد مزید بسیں لینے سے انکار کردیا اور بسوں کی دیکھ بھال کے لیے معاوضہ بھی ادا نہ کیا۔

پنجاب حکومت کے اس رویئے سے نہ صرف نئی بسیں کھٹارہ ہوگئیں بلکہ چینی کمپنی کو بھی 50 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا جس پر کمپنی نے چینی حکومت سے پنجاب حکومت کو بلیک لسٹ کرنے کی درخواست کردی اور لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے تمام عہدیداروں کو قانونی نوٹس بھجوا دیئے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔