ملتان پولیس نے 100 من چرس اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اپريل 2014
پولیس نے ڈرائیور اور ٹرک کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

پولیس نے ڈرائیور اور ٹرک کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

ملتان:  پولیس نے پشاور سے کراچی منتقل کی جانے والی کروڑوں روپے مالیت کی 100 من چرس کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان پولیس نے خفیہ اطلاع پر پشاور سے کراچی جانے والے ٹرک سے دوران تلاشی کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کروڑوں روپے مالیت کی چرس پشاور سے کراچی اور پھر وہاں سے بیرون منتقل کی جارہی ہے جسے ٹرک کے ذریعے کراچی پہنچایا جارہا ہے،اطلاع ملتے ہی پولیس نے صبح سے ہی ناکہ بندی کی اور دوران تلاشی ایک ٹرک سے مختلف پیکٹوں میں پیک اعلی کوالٹی کی 100 من چرس برآمد کرلی۔

دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم تاجر صدیق اکبر آفریدی کے کہنے پرچرس  ٹرک کے ذریعے کراچی لے جائی جارہی تھی  جہاں سے اسے  بیرون ملک منتقل کیا جانا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔