سندھ حکومت نے ٹھٹھہ کو ڈویژن کا درجہ دیدیا، نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اپريل 2014
 سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق نئے ڈویژن کا نام بھنبور ہوگا۔ فوٹو:فائل

سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق نئے ڈویژن کا نام بھنبور ہوگا۔ فوٹو:فائل

ٹھٹہ: حکومت سندھ نے تاریخی شہر ٹھٹھہ کو ڈویژن کا درجہ دیدیا جس کے بعد صوبے میں ڈویژنوں کی تعداد 6 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  سندھ حکومت نے ٹھٹھہ کو ڈویژن کا درجہ دینے کا  نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق نئے ڈویژن کا نام بھنبور ہوگا جس کے بعد سندھ میں ڈویژن کی تعداد 5 سے بڑھ کر6 ہوگئی، نوٹی فکیشن کے مطابق بدین، سجاول اور ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ کو حیدرآباد ڈویژن سے نکال کر بھنبور نامی نئے ڈویژن میں شامل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔