کراچی کے علاقے ناظم آباد میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اپريل 2014
فائرنگ سے زخمی ہونےوالوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔
فوٹو: فائل

فائرنگ سے زخمی ہونےوالوں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: ناظم آباد نمبر 7 میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد  نمبر سات میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے جنہیں  طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمی ہونے والوں میں معین،رضوان،متین اور توقیر نامی افراد شامل ہیں اور جس گاڑی پر فائرنگ کی گئی اس کا نمبر اے سی پی 672 ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے کہ آیا یہ ٹارگٹ کلرز کی کارروائی ہے یا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

واضح رہے کراچی کے علاقے سبزی منڈی میں آج صبح خودکش حملے کے نتیجے میں پولیس افسر شفیق تنولی سمیت 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔