پی سی بی نے معین خان کی سربراہی میں 6 رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 24 اپريل 2014
سابق کپتان معین خان کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
فوٹو: فائل

سابق کپتان معین خان کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے 6 رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے لیے 6 رکنی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا ہے،کمیٹی میں اعجازاحمد،وجاہت اللہ واسطی،سلیم یوسف،شعیب محمد،محمد اکرم اور معین خان شامل ہیں۔ پی سی بی نے سابق کپتان معین خان کو سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے پہلے راشدلطیف کو چیف سلیکٹر نامزد کیا گیا تھا تاہم ان کے انکار کے بعد معین خان کو چیف سلیکٹر بنایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔