سونے کی قیمت 49 ہزار روپے تولہ سے بھی نیچے آگئی

بزنس رپورٹر  جمعـء 25 اپريل 2014
سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 300 اور257 روپے کی کمی ہوئی۔ فوٹو: فائل

سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 300 اور257 روپے کی کمی ہوئی۔ فوٹو: فائل

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہونے کے بعد تولہ قیمت 49ہزار سے بھی نیچے آگئی۔

جمعرات کو سونے کی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب300 اور257 روپے کی کمی ہوئی جس سے تولہ قیمت48900 اور دس گرام 41914 روپے ہوگئی،چاندی کی تولہ قیمت15روپے کمی سے 735ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔