شہر سے 4 افراد کی لاشیں ملیں، کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 25 اپريل 2014
لاشیں بنارس پل، ملیر روٹ نمبر ایس ون اسٹاپ، ریکسر پل اورآرام باغ سے ملیں ،رکشے میں آتشزدگی کے باعث ڈرائیور جھلس کر زخمی۔ فوٹو: فائل

لاشیں بنارس پل، ملیر روٹ نمبر ایس ون اسٹاپ، ریکسر پل اورآرام باغ سے ملیں ،رکشے میں آتشزدگی کے باعث ڈرائیور جھلس کر زخمی۔ فوٹو: فائل

کراچی: بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،شہر کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں ملیں۔

رکشے میں آتشزدگی کے باعث رکشا ڈرائیور جھلس کر زخمی ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق لیاری جنرل اسپتال کے قریب گھر میں کام کرنے کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے30 سالہ عبدالخالق ولد محمد عثمان ہلاک ہوگیا، ایس ایچ او چاکیواڑہ یاسین گجر نے بتایا کہ متوفی کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ عبد الخالق کی موت اتفاقیہ ہے لہٰذا وہ پولیس کارروائی کرانا نہیں چاہتے ، بنارس پل کے قریب28 سالہ شخص پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا ، متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی ، ایس ایچ او پیر آباد فصیح الزمان نے بتایا کہ متوفی صورت شکل سے نشے کا عادی لگتا ہے ت،تحقیقات کر رہے ، متوفی کی لاش پولیس کارروائی کے بعد شناخت ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے منتقل کر دی۔

پاک کالونی کے علاقے ریکسر پل کے نیچے سے30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال پہنچایا ، پولیس کے مطابق متوفی کے جسم پر تشدد یا گولی کا کوئی نشان نہیں ہے ، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ، متوفی کی لاش پولیس کارروائی کے بعد شناخت ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی ، سعود آباد کے علاقے ملیر روٹ نمبر ایس ون اسٹاپ کے قریب سے45 سالہ شخص کی لاش ملی جبکہ آرام باغ سے40 سالہ شخص کی لاش ملی ، سعود آباد اور آرام باغ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے نشے کے عادی تھے جو نشے کی زیادتی سے ہلاک ہو گئے ، گلبہار کے علاقے لیاقت آباد گجر نالے ٹاؤن آفس کے قریب رکشہ نمبرD-05590 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور 28 سالہ شبیر احمد معمولی طور پر جھلس کر زخمی ہوگیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔