نئے بجٹ میں عام آدمی کوزیادہ سہولت دی جائے،وزیراعلیٰ سندھ

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 25 اپريل 2014
پرائمری ایجوکیشن میں اپ گریڈیشن ناگزیر ہے، قائم علی شاہ کی اجلاس میں ہدایت ،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ۔
 فوٹو: فائل

پرائمری ایجوکیشن میں اپ گریڈیشن ناگزیر ہے، قائم علی شاہ کی اجلاس میں ہدایت ،وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ۔ فوٹو: فائل

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے  تمام صوبائی محکمات کے عملداروں کو ہدایات کی کہ وہ اپنے نئے ترقیاتی منصوبے جلد ازجلد مکمل کرکے محکمہ خزانہ کو جمع کرائیں ۔

تاکہ ان کی مکمل چھان بین کے بعد سالانہ ترقیاتی بجٹ 2014-15بجٹ میں شامل کیا جا سکے،وہ جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے افسران کے نئی اے ڈی پی 2014-15کی حکمت عملی کے بارے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے افسران کوہدایات کی کہ وہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں اور ایک ایسے جامع ترقیاتی پلان مرتب دیں جس سے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سہولت مل سکے اور اس کیی معیارزندگی پر واضح اورمثبت اثرات نظر آئیں،انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی اولین ترجیحات میں تعلیم،صحت توانائی اور آبپاشی کے شعبے شامل ہیں،جہاں لوگوں کوزیادہ سہولتیں دی جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لوگ ہیپاٹائیٹس بی اور سی کا مہنگا علاج یا بیرونی ملک جگر کی منتقلی کی رقوم برداشت نہیں کرسکتے ،ایسے منصوبے تجویز کریں جن میں صوبے بھر میں نہ صرف ہیپاٹائیٹس بی اور سی کامکمل علاج ہو سکے بلکہ جگر اور گردے کی ٹرانسپلانٹینشن بھی ممکن ہوسکے،انھوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں شمسی توانائی کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے نئے آراوپلانٹس لگانے کے منصوبے ترقیاتی بجٹ میں شامل کریں،اس طرح تعلیم کا شعبہ بھی بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور پرائمری ایجوکیشن میں اپ گریڈیشن ناگزیر ہے،پرائمری اور مڈل اسکولوں میں زیادہ سہولتیں میسر ہوں تاکہ اسکول چھوڑنے کا تناسب کم کیاجا سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔