مخصوص میڈیا گروپ سازش سے ملکی دفاع کمزور کررہا ہے، پاکستان بار

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 25 اپريل 2014
آئی ایس آئی کیخلاف ہرزہ سرائی پرتحفظات ہیں، حکومت فوج کے ساتھ کھڑی ہوجائے، وائس چیئرمین

آئی ایس آئی کیخلاف ہرزہ سرائی پرتحفظات ہیں، حکومت فوج کے ساتھ کھڑی ہوجائے، وائس چیئرمین

اسلام آباد: پاکستان بارکونسل نے فوج اورآئی ایس آئی کے خلاف ہرزہ سرائی پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مخصوص میڈیاگروپ منظم سازش کے تحت ملک کے دفاع کوکمزورکرنے کے لیے پراپیگنڈا کررہا ہے۔

پاکستان بار سے جاری اعلامیے میں وائس چیئرمین چوہدری محمد رمضان نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب دفاعی ادارے داخلی اور خارجی خطرات کے خلاف برسر پیکار ہیں، فوج اورآئی ایس آئی کے خلاف پراپیگنڈا انھیں دیوار سے لگانے کی سازش ہے،ملک کی سالمیت اور یکجہتی کے خلاف اس سازش سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ میڈیا میں ملک دشمن عناصر سرایت کرگئے ہیں۔ حکومت فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔