وزیراعظم کے احکام کے باوجود نارا کو نادرا میں ضم کرنیکا نو ٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاسکا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 25 اپريل 2014
وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ  نارا کو نادرا میں ضم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ نارا کو نادرا میں ضم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ فوٹو: فائل

کراچی: وزیر اعظم نواز شریف کے احکامات کے باوجود وفاقی وزارت داخلہ نے نیشنل ایلین رجسٹریشن اتھارٹی(نارا) کو نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں ضم کرنے کا نو ٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے۔ 

وزیر اعظم نواز شریف نے گزشتہ ماہ کراچی میں امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ہدایت جاری کی تھی کہ نارا کو نادرا میں ضم کیا جائے تاکہ پورے ملک بالخصوص کراچی میں دہشتگردی پر قابو پانے کیلیے تارکین وطن کی  چھان بین اور ان کے کوائف جمع کرکے ان کی رجسٹریشن کی جاسکے تاہم ڈیڑھ ماہ گزر جانے کے باوجود وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری نہ کیا جاسکا جسکے باعث نادرا کوئی عملی قدم اٹھانے سے قاصر ہے۔ واضح رہے کہ  پورے ملک میں 40لاکھ سے زائدبنگالی،برمی،افریقی، عرب اور دیگر تارکین وطن  غیرقانونی طریقے سے  رہائش پذیر ہیں، صرف کراچی میں  25 لاکھ تارکین وطن مختلف علاقوں میں آباد ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔