مضاربہ اسکینڈل میں ملوث تمام ملزم جلدگرفتارکیے جائیں،چیئرمین نیب

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 25 اپريل 2014
عوام کی لوٹی گئی رقوم کی ریکوری کے لیے تمام صلاحیتیں بروے کارلائی جائیں، اجلاس سے خطاب۔
 فوٹو:فائل

عوام کی لوٹی گئی رقوم کی ریکوری کے لیے تمام صلاحیتیں بروے کارلائی جائیں، اجلاس سے خطاب۔ فوٹو:فائل

اسلام آ باد: چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان نے کہا ہے کے مضاربہ اسکینڈل میں غریب لوگوں کی لوٹی گئی رقوم کی جلد ریکوری کرکے ملوث تمام ملزموں کوگرفتارکیا جائے۔

چیئرمین نیب نے مضاربہ اسکینڈل میں اب تک پیش رفت رپورٹ پرجمعرات کو نیب ہیڈکوارٹرمیں اجلاس طلب کیا تھا۔ڈی جی نیب راولپنڈی  شہزاد انوربھٹی نے بریفنگ دی اورچیئرمین کو بتایا کے اب تک مختلف مضاربہ اسیکنڈل میں ریکوریز ہوئی ہیں اور 12 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان ملزمان میں مفتی احسان ، مفتی ابرار ، حافظ نواز ، معین اسلم عبیداﷲ ، مفتی شبیر احمد ، سجاد احمد اور غلام رسول ودیگرملزمان شامل ہیں چیئرمین نیب نے کہا کے غریب عوام کی لوٹی گئی رقوم کی ریکوری کے لیے نیب افسران تمام صلاحیتوں کو بروے کار لائیں عوام کی نیب سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ان کی امیدوں کو یقین میں بدلنا نیب کی ذمے داری

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔