گجرانوالہ: کامونکی میں گھر میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 25 اپريل 2014
گیس لیکیج کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

گیس لیکیج کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

گجرانوالہ: کامونکی میں گھر میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں ایک گھر میں گیس بھر جانے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شفقت، سلمان اور یوسف کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد آپس میں دوست تھے، آج شفقت کی شادی تھی جب کہ باقی دو اس کے دوست تھے، گیس لیکیج کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔