شفیق تنولی پر حملے میں طالبان کا عابد مچھڑ گروپ ملوث ہے، پولیس

ویب ڈیسک  جمعـء 25 اپريل 2014
گزشتہ روز پرانی سبزی منڈی میں ہونے والے خود کش دھماکہ میں انسپکٹر شفیق تنولی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

گزشتہ روز پرانی سبزی منڈی میں ہونے والے خود کش دھماکہ میں انسپکٹر شفیق تنولی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

کراچی: پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سبزی منڈی خود کش دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی شفیق تنولی پر حملے میں کالعدم تحریک طالبان کا عابد مچھڑ گروپ ملوث ہے۔

ایس آئی یو پولیس کا کہنا ہے کہ شفیق تنولی پر حملے کے شواہد مل گئے ہیں، حملے میں کالعدم تحریک طالبان کا عابد مچھڑ گروپ ملوث ہے، عابد مچھڑ گروپ اس سے پہلے بھی 2 مرتبہ شفیق تنولی پر حملے کر چکا ہے، اس بار باقاعدہ ریکی کر کے شفیق تنولی کو نشانہ بنایا گیا، واقعہ کے مزید پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں خود کش دھماکہ میں اے ایس آئی شفیق تنولی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ حملہ کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے قبول کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔