رمضان المبارک کے دوران سحر وافطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی، خواجہ آصف

ویب ڈیسک  پير 30 جون 2014
شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن  دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا ،
خواجہ آصف ،فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا ، خواجہ آصف ،فوٹو:فائل

سیالکوٹ: وزیر برائے پانی وبجلی اور دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ رمضان المبارک کے دوران سحر وافطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی

سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا جب کہ اسے پاک فوج اور قوم کی بھی مکمل حمایت حاصل ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت ماہ رمضان کے دوران لوگوں کو روز مرہ اشیا کی مناسب نرخوں پر فراہمی کے لئے پرعزم ہے جبکہ پورے ملک میں رمضان کے مقدس مہینے میں بجلی کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جس کے تحت عوام کو ریلیف دینے کے لئے سحر وافطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔