پھل اور سبزیوں کے استعمال سے وزن کم نہیں ہوتا، آزمودہ نسخہ غیر موثر قرار

ویب ڈیسک  منگل 1 جولائی 2014
پھلوں اور سبزیوں میں کئی طرح کے وٹامن اور فائبر موجود ہوتے ہں۔ فوٹو: فائل

پھلوں اور سبزیوں میں کئی طرح کے وٹامن اور فائبر موجود ہوتے ہں۔ فوٹو: فائل

نیویارک: مشرق ہو یا مغرب وزن میں کمی کے لئے لوگ بھلوں اور سبزیوں کے استعمال کو ایک مفید اور آزمودہ نسخہ خیال کرتے ہیں لیک ماہرین کی جدید تحقیق نے اسے غلط قرار دے دیا ہے۔ 

بین الاقوامی شہرت رکھنے والی درسگاہ ’یونیورسٹی آف الباما برمنگھم’ سے تعلق رکھنے والے محققین نے پھلوں اور سبزیوں کے استعمال اور اس سے وزن میں کمی کے اثرات کا جائزہ لینے کے لئے ایک ہزار 200 سے زائد افراد کی روز مرہ خوراک کا تجزیہ کیا۔ تجزیے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ پھلوں اور سبزیوں کو بطورغذا استعمال کرنے کے باوجود لوگوں کے وزن میں ذرہ برابر بھی کمی نہیں دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عوامی صحت کے نکتہ نظر سے لوگوں کو کم صحت مندانہ غذا زیادہ سے زیادہ پھل اور سبزیاں کھانے کا پیغام تو دیا جاسکتا ہے کیونکہ سبزیوں اور پھلوں سے کئی طرح کے وٹامنز اور فائبر ایک ساتھ ہی مل جاتے ہیں، لیکن ان سے ان کے وزن میں کوئی کمی نہیں ہوتی حتی کہ کسی بھی خوراک کے ساتھ پھل اور سبزیاں ملا کر کھانے سے بھی وزن میں کمی کا امکان نہیں ہوتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔