لتا منگیشکر نے جین کمیونٹی کے لیے البم تیار کرلیا

آن لائن  بدھ 9 جولائی 2014
البم میں جین کمیونٹی کی مذہبی تعلیمات کے تقدس کا خیال رکھنے کی کوشش کی ہے، لتا منگیشکر  فوٹو: فائل

البم میں جین کمیونٹی کی مذہبی تعلیمات کے تقدس کا خیال رکھنے کی کوشش کی ہے، لتا منگیشکر فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے جین کمیونٹی کے لیے البم تیار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لتا نے کہا کہ اس البم کی تیاری ان کے لیے ایک خصوصی چیلنج تھا۔ انھوں نے کہا کہ اس البم کی تیاری کے دوران جین کمیونٹی کی اساتذہ نے اپنی تمام ضروریات کے بارے انھیں گائیڈ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بعض جگہ وہ محسوس کرتے تھے کہ ان کی مذہبی تعلیمات اور سانتروں کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا جارہا تاہم میں نے اپنی پوری کوشش سے ان کی تعلیمات کے تقدس کا خیال رکھنے کی کوشش کی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں یہ البم ان کی خواہشات کے مطابق تیار کرپائی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔