انوشکا شرما فلم بمبے ویلوٹ میں 35 کلو وزنی لباس زیب تن کریں گی

ویب ڈیسک  بدھ 9 جولائی 2014
فلم میں رواں برس نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

فلم میں رواں برس نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم بمبے ویلوٹ میں 35 کلو وزنی لباس زیب تن کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما فلم بمبے ویلوٹ میں ایک منظر عکس بند کرانے کے لئے فیشن ڈیزائنر نیہا ریکا بھاسن خان کا تیار کردہ 35 کلو وزنی لباس زیب تن کیا جسے پکڑنے لئے بھی انھیں دوسروں کی مدد لینی پڑی۔

فیشن ڈیزائنر نیہا ریکا کا کہنا ہے کہ فلم کےایک منظر میں انوشکا شرما کو ایک کلب میں گانا گانے کے لئے اسٹیج پر جانا ہوتا ہے، اس منظر کو عکسبند کرانے کے لئے انوشکا شرما نے جو لباس زیب تن کیا اس میں انھیں ڈھائی گھنٹے لگے اور اس لباس کو تھامنے کے لئے بھی انوشکا شرما کو 2 افراد کی مدد لینی پڑی۔ ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے کہ انوشکا کو اس لباس میں ڈانس کرنے کا نہیں کہا گیا ورنہ اداکارہ کے لئے بہت مشکل پیدا ہو جاتی۔

واضح رہے کہ ہدایت کار انوراگ کشاپ کی فلم بمبے ویلوٹ انوشکا شرما ربنیر کپور کے ساتھ نظر آئیں گی، فلم میں رواں برس نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔