پی بی اے نے پیمرا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

ویب ڈیسک  جمعـء 11 جولائی 2014
پیمرا اپنے اختیارات اور فیصلوں میں حکومت سے ہدایت لینے کی پابند نہیں،درخواست میں موقف،فوٹو:فائل

پیمرا اپنے اختیارات اور فیصلوں میں حکومت سے ہدایت لینے کی پابند نہیں،درخواست میں موقف،فوٹو:فائل

اسلام آباد: پی بی اے نے پیمرا کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی ا ے) نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا ) کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی ہے جس میں وفاق،قائم مقام چیرمین پیمرا اور دیگر ممبران کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہےکہ پیمرا اپنے اختیارات اور فیصلوں میں حکومت سے ہدایت لینے کی پابند نہیں جبکہ پیمرا نے ایسا کرکے  اپنے اختیارات پر ضرب لگائی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا غیر فعال،غیر منظم ہوچکا جبکہ اس کے ممبران کے درمیان بھی گروپ بن چکے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قائم مقام چیرمین پیمران کا تقرر غیر قانونی قرار دے اور چیرمین سمیت ممبران کا تقرر بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔