ٹی وی دیکھئے اور لپیٹ کرجیب میں رکھ لیجئے

ویب ڈیسک  جمعـء 11 جولائی 2014
جلد ہی ایسی بہترین اسکرینیں بنائی جائیں گی جس کا استعمال جہازوں میں بھی ہوگا۔ ، فوٹو فائل

جلد ہی ایسی بہترین اسکرینیں بنائی جائیں گی جس کا استعمال جہازوں میں بھی ہوگا۔ ، فوٹو فائل

سیئول: اقبال نے درست کہا تھا کہ محو حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہوجائے گی اورحقیقت بھی ہی ہے کہ  ٹیکنالوجی کی دنیا نے انسان کو آسائشوں کی ایسی دنیا میں لا کھڑا کیاہے یہاں ایجادات  کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے۔ لیجے اب حاضر ہے  کاغذ جتنے پتلے ٹی وی پینل جن میں سے ایک اتنا لچکدار ہے کہ اس کو لپیٹا جاسکتا ہے۔

ٹی وی بنانے والی کمپنی  کا کہنا ہے کہ اس لچکدار 18 انچ  ٹی وی پینل کو جب لپیٹا جائے گا تو یہ 3 سینٹی میٹر قطر کی ٹیوب بن جائے گی اور   2017 تک 60 انچ کا الٹرا روک ایبل ٹی وی مارکیٹ میں آجائے گا۔

کمپنی نے  اس سال کے شروع میں اپنا پہلا لچکدار ٹی وی سیٹ تجارتی میلے پر پیش کیا تھا۔ لچکدار پینل کی روزولیوشن 1200 بائی 810 پکسلز ہے اور اس کو 3 سینٹی میٹر قطر کی ٹیوب میں لپیٹنے کے بعد بھی اس میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔  ٹی وی پینل میں لچک اس لیے ممکن ہو سکی کہ اس میں پلاسٹک نہیں بلکہ پولیمائیڈ فلم استعمال کی گئی ہے۔

اسٹف ڈاٹ ٹی وی کے آن لائن ڈپٹی ایڈیٹر  کا کہنا ہے کہ لچکدار اسکرین ایک اہم ایجاد ہے۔ یہ باقی ٹی وی سیٹس سے زیادہ پائیدار ہو گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جلد ہی ایسی بہترین اسکرینیں بنائی جائیں گی جس کا استعمال جہازوں میں بھی ہوگا۔ اس ٹیکنالوجی کے باعث ہم کئی نئی ایجادات دیکھ سکیں گے، سوچیں10 انچ کا آئی پیڈ جس کو آپ کھولیں تو اس کی اسکرین 16 انچ کی ہو جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔