رمضان پکوان میں پیش ہیں مزیدار "اندرسے"

ویب ڈیسک  جمعـء 11 جولائی 2014
اندرسے جو مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ منفرد بھی ہیں اور بچوں و بڑوں سب ہی کو ضرور پسند آئیں گے۔

اندرسے جو مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ منفرد بھی ہیں اور بچوں و بڑوں سب ہی کو ضرور پسند آئیں گے۔

اس بار ایکسپریس رمضان پکوان میں پیش ہے اندرسے جو مزیدار ہونے کے ساتھ ساتھ منفرد بھی ہیں اور بچوں و بڑوں سب ہی کو ضرور پسند آئیں گے۔

 اجزا:

پانی (ڈیڑھ پیالی)، چینی (آدھا کلو)، چاول کا آٹا (600 گرام)، کھانے کا سوڈا (آدھا چائے کا چمچا)، تل (ایک پیالی)۔

ترکیب:

ایک پین میں ڈیڑھ پیالی پانی اور آدھا کلو چینی ڈال کر پکائیں اور مسلسل چمچا چلاتے رہیں، یہاں تک کہ چینی حل ہو جائے۔ اب اسے چولہے سے اتار کر چاول کا آٹا ملا کے 2 سے 3 گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ سخت ہو جائے تو اس میں کھانے کا سوڈا شامل کریں اور دوبارہ اچھی طرح ملانے کے بعد رول کی طرح بنالیں، پھر اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں اور ہر ٹکڑے کو تل میں اس طرح گھمائیں کہ اس پر اچھی طرح تل لگ جائیں۔ آخر میں انہیں گرم تیل میں ہلکی آنچ پر تللیں۔ خستہ اور براؤن ہوجائیں تو نکال لیں۔ مزے دار اندرسے تیار ہیں جو افطار کے موقع پر بچے نہایت شوق سے نوش کریں گے۔

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنے مکمل نام اور فون نمبر کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ کھانے کی ترکیب کے ساتھ تصاویر بھیجنا بھی ضروری ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔