جوانی میں 10 سال اضافے کے لیے متوازن خوراک اور ورزش ضروری

اے پی پی  ہفتہ 12 جولائی 2014
صنعتی ممالک میں غیر متعدلی امراض یعنی دل کے عوارض، سرطان ، ذیابیطس اور سانس کی بیماریاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، ماہرین  فوٹو : فائل

صنعتی ممالک میں غیر متعدلی امراض یعنی دل کے عوارض، سرطان ، ذیابیطس اور سانس کی بیماریاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، ماہرین فوٹو : فائل

زیورچ:  طبی ماہرین نے کہا ہے کہ جوانی میں 10 سال تک کے اضافہ کے لیے سگریٹ نوشی کو خیر باد کہہ کر صحت مندانہ طرز زندگی، متوازن خوراک اور ورزش کرنا ضروری ہے۔

زیورخ یونیورسٹی کے ماہرین نے پہلی مرتبہ اوسط شرح عمر پر رویہ جاتی عوامل کے اثرات کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں دستاویز تیار کی ماہرین نے کہا کہ صنعتی ممالک میں غیر متعدلی امراض یعنی دل کے عوارض، سرطان ، ذیابیطس اور سانس کی بیماریاں مسلسل بڑھ رہی ہیں جن کا تعلق ذاتی رویہ جات یعنی سگریٹ نوشی، غیر صحت مندانہ غذا اور جسمانی ورزشیں وغیرہ نہ کرنے سے ہے۔

یونیورسٹی کے محقق بریان مارٹن اور انسٹی ٹیوٹ آف سوشل پریونیٹو میڈیسن نے ان چاروں عوامل کے انفرادی اور مجموعی اوسط شرح پر اثرات کا جائزہ تحقیقی ٹیم کی نمایاں رکن ایوامارٹن ڈائیز نے کہا ہے کہ صحت مندانہ طرز زندگی انسان کو مزید 10 سال تک جوان رہنے میں مدد دیتا ہے محققین نے اس تحقیق کے سلسلہ میں 16721 شرکاء سے سگریٹ نوشی ، پھل کھانے جسمانی ورزشوں اور شراب پینے بارے معلومات لیں۔

ان شرکاء کی عمریں 16 سال لے کر 90 سال تک تھیں اور 1977 سے 1993 تک کے ان اعدادو شمار کاتجزیہ کرتے ہوئے مختلف عوامل اور بیماریوں کے باعث ہونے والی اموات سے متعلق مطالیاتی جائزہ لیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔