کہیں موٹاپا آپ کو وقت سے پہلے ہی نہ مار دے

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 جولائی 2014
معلوم ہواہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 30 فیصد یا 2.1 ارب افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔  فوٹو :فائل

معلوم ہواہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 30 فیصد یا 2.1 ارب افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔ فوٹو :فائل

واشنگٹن: ایک نئی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ شدید موٹاپے سے انسانی زندگی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور انسان وقت سے کہیں پہلے موت کے منہ میں جا سکتا ہے۔

موٹاپا تمباکو نوشی سے زیادہ مہلک ثابت ہو سکتا ہے اور ایک فربہ شخص میں تمباکو نوش کی نسبت جلد مرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ معلوم ہواہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 30 فیصد یا 2.1 ارب افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔ تحقیق میں تقریباً 9500 ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو شدید موٹاپے کا شکار تھے، جب کہ تقریباً تین لاکھ ایسے افراد کو بھی شامل کیا گیا جن کا وزن نارمل تھا۔ ان دونوں گروپوں کے وزن اور ان کو لاحق طبی مسائل کا جائزہ لیا گیا۔

پتہ چلا کہ بہت فربہ افراد میں مختلف بیماریوں جیسا کہ دل کے امراض، سرطان اور ذیابیطس کے مرض سے مرنے کی شرح اور امکانات نارمل وزن کے حامل افراد کی نسبت کہیں زیادہ تھی۔ امریکی ادارہ برائے صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، امریکا بھر میں تقریباً 36 فی صد افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔