حکومت کا عید الفطر کے موقع پر 4 روز کی تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 17 جولائی 2014
ملک بھر میں لوگ عید الفطر منانے کے لئے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں لوگ عید الفطر منانے کے لئے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر چار روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں عید الفطر کے حوالے سے 29 جولائی بروز منگل سے یکم اگست بروز جمعہ تک تعطیلات ہوں گی۔ اس دوران وفاق کے ماتحت تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے، نجی و سرکاری بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس مرتبہ رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل ہوگا اور عید الفطر 29 جولائی کو منائی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔