شمالی وزیرستان آپریشن پر طالبان نے لاہور کو ٹارگٹ کرنے کی دھمکی دی تھی ، رانا ثنااللہ

ویب ڈیسک  جمعرات 17 جولائی 2014
وزیراعظم کی رہائش گاہ کو پہلے بھی نشانہ بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں ، رانا ثناءاللہ، 
فوٹو: فائل

وزیراعظم کی رہائش گاہ کو پہلے بھی نشانہ بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں ، رانا ثناءاللہ، فوٹو: فائل

لاہور: سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان آپریشن پر طالبان نے لاہور کو ٹارگٹ کرنے کی دھمکی دی تھی لہٰذا عوام  دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیں۔

ایکسپیرس نیوز کے پروگرام  ’’خبر سے آگے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم کی رہائش گاہ کو پہلے بھی نشانہ بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں لیکن رائے ونڈ کے سکیورٹی نیٹ ورک میں دہشت گردوں کا داخلہ مشکل ہے، رائے ونڈ واقعے سے قبل 3 نیٹ ورکس بھی پکڑے جاچکے ہیں جبکہ ماضی میں پکڑے گئے دہشت گردوں کا تعلق بھی وزیرستان سے ہی تھا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان آپریشن پر طالبان نے لاہور کو ٹارگٹ کرنے کی دھمکی دی تھی جبکہ اب دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی بھی شروع ہوچکی ہے اوراب دہشت گرد مزید شدت سے ہمارصفوں میں گھسیں گےاس لیے عوام کو چاہئے کہ وہ اپنی سکیورٹی فورسز کا ساتھ دیں اور ان کا حوصلہ بڑھائیں کیونکہ یہ انتہائی خطرناک لڑائی ہے جس میں ہمیں ابھی  مزید آگے چلنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔