اسلام آباد میں مال بردار ٹرالر 2 گاڑیوں پر الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 18 جولائی 2014
 آئی نائن کے قریب اچانک ٹرالر گاڑیوں پر گرگیا،جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہ ہوسکی، میاں بیوی سمیت 3 افراد زخمی ۔  فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

آئی نائن کے قریب اچانک ٹرالر گاڑیوں پر گرگیا،جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہ ہوسکی، میاں بیوی سمیت 3 افراد زخمی ۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

اسلام آباد:  تھانا سبزی منڈی کی حدود میں ٹرالر الٹ گیا جس کی زد میں آکر 2 گاڑیاں دب گئیں جبکہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانا سبزی منڈی آئی نائن کے قریب مال بردار ٹرالر اچانک 2 گاڑیوں پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ٹرالر تلے دبے زخمیوں اور لاش کو پمز اسپتال منتقل کردیا۔ ٹرالر کے نیچے آنے والی گاڑیوں میں سے ایک ٹیکسی میں ڈرائیور جبکہ دوسری گاڑی میں خاتون سمیت 3 افراد سوار تھے۔

ترجمان پمز ڈاکٹر عائشہ نے زخمیوں کے حوالے سے بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ زخمیوں میں میاں بیوی شازیہ اور عبدالغفار شامل ہیں اور تیسرے زخمی محمد اسلم کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جبکہ اسپتال لائی گئی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔