مشرقی ثقافت کے رنگوں کے ساتھ عبایا کے منفرد انداز

قیصر افتخار  اتوار 20 جولائی 2014
سر ڈھانپنے کی روایت عرب مما لک سے نکل کر دنیا بھر کی مسلم اور غیر مسلم خواتین میں مقبول ہو رہی ہے۔  فوٹوگرافر: محمود قریشی/ایکسپریس

سر ڈھانپنے کی روایت عرب مما لک سے نکل کر دنیا بھر کی مسلم اور غیر مسلم خواتین میں مقبول ہو رہی ہے۔ فوٹوگرافر: محمود قریشی/ایکسپریس

پردہ خواتین میں وقار، سنجیدگی اور متانت کی علامت ہے، اسلامی ملکوں میں اس حوالے سے مختلف ثقافتی روایات موجود ہیں، تاہم دور جدید میں عبایا خواتین میں سب سے زیادہ مقبول نظر آتا ہے۔

سر ڈھانپنے کے ساتھ ساتھ لباس کے حُسن اور خوبصورتی میں اضافہ کرنے والی یہ روایت عرب مما لک سے نکل کر دنیا بھر کی مسلم اور غیر مسلم خواتین میں مقبول ہو رہی ہے اور وہ بڑی خوشی اور فخر سے اس نئے رحجان کو اپنا رہی ہیں۔

رنگوں اور ورائٹی کی وجہ سے مختلف نوعیت کے ملبوسات کو فیشن اور جدت سے آشنا کرنے والے مختلف انداز کے عبایا پاکستان میں بھی دستیاب ہیں جس میں اُردن، مصر، شام اور سعودی عرب کے انداز کے علاوہ انگرکھا سٹائل کے عبایا بے حد مقبول ہیں۔

ان عبایا سٹائل میں مشرقی روایات کے ثقافتی رنگ بھی شامل کرلئے گئے ہیں جس سے اس کی خوبصورتی اور بھی زیادہ جاذب نظر بن جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔