بچوں کے اسکول میں داخلے کیلیے ٹیکہ سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  پير 21 جولائی 2014
مسودے کا مقصد صوبے کے بچوں میں روٹین ایمونائزیشن کو 100 فیصد یقینی کرنا ہے۔ فوٹو: فائل

مسودے کا مقصد صوبے کے بچوں میں روٹین ایمونائزیشن کو 100 فیصد یقینی کرنا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: صوبائی محکمہ صحت نے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے کیلیے قانونی مسودہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت اسکولوں میں داخلے کے وقت ای پی آئی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ کے افسرکے مطابق قانونی مسودے پر ماہرین سے مشاورت جاری ہے،قانونی مسودے کو اسمبلی سے منظورکرایا جائے گا جس کے بعد سندھ بھر میں کسی بھی بچے کو ای پی آئی کے حفاظتی ٹیکہ جات کے سرٹیفکیٹ کے بغیر اسکول میں داخلہ نہیں دیاجائے گا، داخلے کے وقت ای پی آئی کے سرٹیفکیٹ کو پیش کرنا ہوگا اورحفاظتی ٹیکہ جات سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر بچے کوٹیکہ جات لگوانے کا کورس کرانے کی ہدایت دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ قانونی مسودے کا مقصدصوبے کے بچوں میں روٹین ایمونائزیشن کو100 فیصد یقینی کرنا ہے، محکمہ کے افسرکے مطابق قانونی مسودہ تیار کرکے ماہرین سے مشاورت شروع کردی گئی جس کے بعد رواں سال اسمبلی میں منظوری کیلیے پیش کیاجائے گا ،بل کی منظوری کے بعد آئندہ سال سے صوبے میں حفاطتی ٹیکہ جات سرٹیفکیٹ کے ذریعے اسکولوں میں بچوں کوداخلے دیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔