تحریک انصاف کا لانگ مارچ رکوانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

ویب ڈیسک  پير 21 جولائی 2014
تحریک انصاف کی جانب سے اس دن لانگ مارچ انتشار کا باعث بنے گا، درخواست گزار کا موقف فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی جانب سے اس دن لانگ مارچ انتشار کا باعث بنے گا، درخواست گزار کا موقف فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف کی جانب سے 14 اگست کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ رکوانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرائی گئی ہے۔

بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عیدالفطر اور عید الاضحیٰ کی طرح بحیثیت قوم یوم آزادی ہمارا سماجی تہوار ہے۔ عوام کاحق ہے کہ وہ اپنے یوم آزادی کو عید کی طرح منائیں۔ تحریک انصاف کی جانب سے اس دن لانگ مارچ انتشار کا باعث بنے گا اور قوم میں سیاسی عصبیت اور تقسیم پروان چڑھے گی۔ اس لئے عدالت سے استدعاہے کہ وہ حکومت کو عمران خان کا لانگ مارچ رکوانے کے احکامات جاری کرے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 14 اگست کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔