انڈسٹری سے بیشمار یادیں وابستہ ہیں اسے بھول نہیں سکتا، سعود

کلچرل رپورٹر  بدھ 23 جولائی 2014
طویل عرصہ بعد’’جلوے‘‘ میں کام کرکے اچھا لگا، ٹی وی سے فرصت ملتے ہی فلم ضرور بناؤنگا۔ فوٹو: فائل

طویل عرصہ بعد’’جلوے‘‘ میں کام کرکے اچھا لگا، ٹی وی سے فرصت ملتے ہی فلم ضرور بناؤنگا۔ فوٹو: فائل

کراچی: اداکار سعود نے کہا فلم انڈسٹری سے بے شمار یادیں وابستہ ہیں فلموں کی وجہ سے مجھے شہرت اور عزت ملی میں کبھی فلم انڈسٹری سے اپنا ناطہ توڑنے کا سوچ بھی سکتا۔

ٹیلی ویژن پر اس وقت مصروفیات زیادہ ہیں جس کی وجہ سے فلموں کو وقت نہیں دے پارہا لیکن جلد ایک بین الاقوامی معیار کی فلم ضرور بنائوں گا، یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، سعود نے کہا ایک طویل عرصہ کے بعد ایک پنجابی فلم ’’جلوے‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا بہت اچھا لگا لاہور میں اسٹوڈیو میں بہت سے لوگوں سے ملاقات کرکے ماضی میں کھو گیا، فلم انڈسٹری کے بحران سے مجھ سمیت سب ہی لوگ پریشان رہے ہیں لیکن اب دوبارہ فلموں کا آغاز ہوچکا مجھے امید ہے کہ ہم سب مل کر فلم انڈسٹری کی رونقوں کو بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔